شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی میں امام اکبر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور تصدیق کی کہ ہم اعتدال اور امن کو پھیلانے میں شیخ الازہر کے کردار کو سراہتے ہیں
ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ازہر کے شیخ اور مجلس حکمائے مسلمین کے چیئرمین امام اکبر پروفیسر احمد الطیب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جہاں امام اکبر نے مشرق اور مغرب کے حکماؤں کے درمیان گفت وشنید کے چوتھے دور کی سربراہی کی ہے اور اس دورہ کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کی طرف سے مصر، ازہر اور اس کے عزت مآب شیخ، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی طرف سے انتہا پسندانہ نظریوں کا مقابلہ کرنے اور دنیا کے تمام حصوں میں اعتدال اور امن پھیلانے کے لئے ادا کئے گئے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔
اسی طرح امام اکبر نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کا اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے میں کردار ادا کرنے اور اپنے عالمی پیغام کو پہنچانے میں ازہر کی حمایت کرنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ عربوں کے حکیم کے فرزند شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی طرف سے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے اور انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو محفوظ رکھے اور اسے بھلائی اور خوشحالی سے نوازے اور ساتھ ہی عرب اور اسلامی قوم کی حفاظت فرمائے اور اس کے اتحاد اور طاقت کو مکمل کرے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ امام اکبر نے مشرق ومغرب کے حکماء کے درمیان گفت وشنید کے چوتھے دور کی صدارت کی ہے جو مجلس حکمائے مسلمین اور کینٹربری چرچ میں ایپسکوپل جماعت کے درمیان "ایک مربوط تفہیم کی دنیا کی طرف" کے عنوان سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 2 سے 3 نومبر تک منعقد ہوا ہے۔