شیخ ازہر: ہم بوسنیائی کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بوسنہ کے طلبہ کے وظائف بڑھانے کے لئے تیار ہیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے ہیڈ کواٹر میں ازہر اور بوسنیہ کے درمیان موجودہ تعلقات اور بوسنیائی معاشرے میں ازہر کے کردار کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بوسنیہ اور ہرسیک میں مصر کے سفیر یاسر سورور کا استقبال کیاہے اور امام اکبر نے اس ملاقات کے دوارن کہا ہے کہ ازہر بوسنیہ اور ہرسیک کے طلبہ کو پیش کردہ وظائف کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ان میں سے چند طلبہ کو ازہر یونیورسٹی میں عملی شعبوں میں پڑھنے کے لئے موقع دیا جائے گا اور یہ اقدام اس میدان میں بوسنیائی کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے اور ساتھ ہی بوسنیہ اور ہرسیک میں مصر کے سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر عرب اور اسلامی قوم کے مسائل کی خدمت کے لئے اپنا تعلیمی، دعوتی اور سماجی کردار ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور سب کو اس باوقار ادارے کی طرف سے اعتدال پسند فکر کو پھیلانے، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور مصر سے باہر ممتاز کیڈرز کے ساتھ طبی قافلے بھیجنے کے میدان میں پیش کی جانے والی کوششوں کے بارے میں معلوم ہے اور انہوں نے امام اکبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بوسنیائی معاشرے کے ساتھ تعلقات کی حمایت کے لئے کام کریں گے اور ازہر کی طرف سے بوسنیہ اور ہرسیک کے طلبہ کے لئے پیش کئے جانے والے وظائف سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جائےگا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ازہر نے 2016 میں ایک طبی قافلے کی قیادت کرتے ہوئے بوسنیا روانہ کیا تھا جسے بوسنیائی باشندوں اور طبی پروفیسرز کی جانب سے بہت پذیرائی ملی تھی۔