عرب لیگ میں یمن کے مندوب نے یمن کے اتحاد کے لئے ازہر کے حمایتی موقف کی تعریف کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے
عرب لیگ میں یمن کے مستقل نمائندے سفیر ریاض العکبری کا استقبال کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ازہر یمنی عوام اور سرزمین کے اتحاد کا خواہاں ہے اور اس بات کی بصی وضاحت کی ہے کہ ازہر یمنی بھائیوں کی مدد کرنے اور تمام عصری مسائل اور اس کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں یمن کے لئے مزید دعوتی اور تعلیمی مدد فراہم کرنے میں کوئی کسر چھوڑنے والا نہیں ہے اور ساتھ ہی تمام یمنیوں سے اپنے ملک کے استحکام کی واپسی تک اس کے اعلیٰ ترین مفاد کو ترجیح دینے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔
دوسری طرف سفیر ریاض العکبری نے ازہر شریف کی طرف سے امام اکبر کی قیادت میں اسلام کی اعتدال پسند فکر کو پھیلانے اور مختلف لوگوں اور ممالک کے درمیان امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے اور ساتھ ہی اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ ازہر اپنے معتدل انداز اور پیغام کے ساتھ تمام یمنیوں کا اعتماد حاصل کرچکا ہے کیونکہ وہ مذہبی گفتگو کی تجدید، فکری ورثے کو پاک کرنے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر چکا ہے اور اخیر میں یمن کے اتحاد اور استحکام کی حمایت میں ازہر کے موقف کی تعریف کی ہے۔