ملائیشیا کے مفتی: الازہر اس علم کا منبع ہے جس کی ہم ملائیشیا میں پیروی کرتے ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج مشیخہ الازہر میں اپنے دفتر میں ملائیشیا کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی ملائیشیا میں وفاقی ریاستوں کے مفتی ڈاکٹر لقمان عبداللہ کر رہے تھے۔
گرینڈ امام نے کہا: الازہر کے ملائیشیا کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور علمی شعبوں میں دیرینہ تعلقات ہیں۔ اور ملائیشیا کے طلباء، الازہر میں اپنے دیگر بین الاقوامی طلباء ساتھیوں کے ساتھ، ضروری، توجہ اور دیکھ بھال سے محظوظ ہوتے ہیں۔ الازہر اپنے طلباء کو اہل بنانے اور انہیں معتدل ازہر نصاب کے ذریعے محفوظ رکھنے ، اور انہیں مہارتوں اور علوم سے بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جو انہیں اپنے معاشروں میں سلامتی اور سکون کا ذریعہ بنائیں۔ دوسری جانب، ملائیشیا میں وفاقی ریاستوں کے مفتی اعظم نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ احمد شاہ کی طرف سے گرینڈ امام کو سلام پیش کیا اور گرینڈ امام اور الازہر الشریف کے لیے ان کے جذبات کا اظہار کیا ۔ ریاستوں کے مفتی اعظم نے ان علمی اور تعلیمی کوششوں پر بھی اپنے فخر کا اظہار کیا جو الازہر ملائیشین کمیونٹی کو پیش کرتا ہے، جس نے اس وقت الازہر میں زیر تعلیم 8,000 سے زائد ملائیشیائی طلباء کے لیے ایک علمی قبلہ (منزل) بنا دیا ، اور اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں گریجویٹس بھی ہیں۔ اسی وجہ سے ہم الازہر کو علم کے ایک منبع کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی ہم ملائیشیا میں پیروی کرتے ہیں۔