الازہر میں زیر تعلیم غیر ملکی بیٹے پر بہت توجہ دیتا ہے ۔ گرینڈ امام
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج جمعرات کو قاہرہ میں بنگلہ دیش کے سفیر ، محمد منیر الاسلام سے ملاقات کی ۔
گرینڈ امام نے کہا کہ الازہر الشریف اپنے مختلف کالجوں اور انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کرنے والے اپنے غیر ملکی مسلمان بیٹے پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے، اور انہیں دینی علوم کی فراہمی کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے جو ان کی روحوں میں اسلام کی وسطیت ، اعتدال ، رواداری کو راسخ کر دے ۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں الازہر یونیورسٹی اور جامعات کے مابین علمی تبادلے کو تیز کرنے میں الازہر کی دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الازہر ان کے سامنے ہونے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا ، اور یہ کہ الازہر رواں سال الازہر الشریف میں بنگلہ دیشی طلبا کو مختص اسکالرشپ کی تعداد بڑھا کر 33 وظائف تک پہنچانے کے لئے کام کر رہا ہے۔اور اس کے ساتھ اگلے عرصے کے دوران دوسرے اسلامی ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی الازہر انسٹی ٹیوٹ بنائے جائیں گے ، تاکہ ملک میں ازہر نصاب کے تحت وسط کو پھیلانے کا مرکز بن سکیں ۔
دوسری طرف قاہرہ میں بنگلہ دیشی سفیر نے کہا کہ گرینڈ امام بنگلہ دیشی عوام میں ایک عظیم مقام رکھتے ہیں ، اور یہ کہ بنگلہ دیش کی حکومت ہمیشہ الازہر کے ساتھ علمی تعاون کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے ، جو کہ بطور اعتدال پسند اسلام اسلامی دنیا کا بہترین پلیٹ فارم ہے ، انہوں نے الازہر میں تعلیم حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی طلباء میں الازہر کی بڑی دلچسپی پر اپنے ملک کی خوش قسمتی کا اظہار کیا۔