فرانسیسی سینیٹ کے صدر: ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ اور ہم آپ کے ازہر آبزرویٹری کے دورے سے بہت متاثر ہوئے ہیں
فرانسیسی سینیٹ کے صدر جیرارڈ لارچر نے عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب
کے نام شکریہ نامہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے ازہر کے ادا کردہ اس کردار کو سراہا ہے جو ازہر امام اکبر کی قیادت میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اعتدال اور امن کی اقدار کو پھیلانے میں مسلسل ادا کر رہا ہے۔
لارچر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے قاہرہ کے اپنے دورے کے دوران آپ کی ممتاز شخصیت سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے اور آپ کی قیادت میں اعتدال پسندی پھیلانے اور دہشت گردی سے لڑنے کے لئے کی جانے والی کوششیں تو قابل تعریف ہیں اور یہ وہ اقدار ہیں جن ہم مشترک ہیں، خاص طور پر دنیا کو درپیش چیلنجز کی روشنی میں جن سے وہ گزر رہا ہے اس میں تو شریک ہونا ہی ہے۔
لارچر نے مزید کہا کہ میں اور میرے ساتھ آنے والے وفد ہم سب بہت متاثر ہوئے کیونکہ ہم نے آپ کے ساتھ ازہر آبزرویٹری کا دورہ کیا جو فرانسیسی سمیت متعدد زبانوں میں انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اور اہم کوششیں کر رہی ہے۔
لارچر نے آخر میں کہا کہ آپ کا عظیم مذہبی اور اخلاقی اثر انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے ازہر آبزرویٹری کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو دوگنا کر دیتا ہے اور فرانسیسی سینیٹ کے صدر نے شیخ الازہر سے ملاقات کی اور غیر ملکی زبانوں میں چلنے والی ازہر آبزرویٹری کا دورہ بھی کیا۔