صحت کے شعبے کی حمایت تمام اداروں کا قومی فریضہ ہے۔ گرینڈ امام
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز اتوار کو وزیرہ صحت و آبادی ڈاکٹر ہالہ زاید سے ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے کہا:گزشتہ عرصے میں صحت کے شعبے کی اہمیت ابھر کر سامنے آئی ہے، کیونکہ یہ وہ شعبہ جس نے کورونا وائرس کی نئی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صف اول پر رہ کر اس کا مقابلہ کیا ، جس کا مقصد اسے ختم کرنا اس کی روک تھام اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کے علاوہ اس کے اثرات کو کم کرنا تھا۔۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس شعبے کو سپورٹ کرنا تمام اداروں کا قومی فریضہ ہے۔ اور یہ کہ الازہر اس اہم شعبے کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے، کورونا وبائی امراض اور دیگر لاعلاج بیماریوں کا مقابلہ کرنے اور تمام شہریوں کو جدید طبی خدمات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھائے نہیں رکھا ۔ دوسری جانب، وزیرہ صحت ڈاکٹر ہالہ زاید نے کرونا وائرس وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں وزارت صحت کی کوششوں کے لیے ان کے مستقل اور مسلسل تعاون کے لیے گرینڈ امام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مصر اس وقت کورونا ویکسین میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ صحت کے نظام کو عمومی طور پر اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، اس کے علاوہ بہت سی دوسری لاعلاج بیماریوں کا علاج فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے، بشمول "سپائنل مسکولر ایٹروفی"؛ جو کہ دنیا کا مہنگا ترین علاج تصور کیا جاتا ہے، انہوں نے ل اس امید کا بھی اظہار کیا کہ الازہر الشریف شہریوں کے کندھوں پر سے اس بیماری کے علاج کے بوجھ کو سہارا دینے اور اسے کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا، اور اس کے ساتھ ساتھ ایسا نظام قائم کرنا جو اس کے تسلسل کو یقینی بنائے۔