شیخ الازہر کا سوڈانی طلباء کے لیے وظائف کو دوگنا کرنے کا فیصلہ۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز منگل مشیخہ الازہر میں برادر ریاست سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری وفد سے ملاقات کی، جس کی سربراہی ڈاکٹر صدیق ٹاور کر رہے تھے، جو سوڈان میں عبوری خودمختاری کونسل کے رکن ہیں۔ گرینڈ امام نے سوڈانی وفد کا خیرمقدم کیا اور برادر ملک سوڈان اور اس کے مضبوط لوگوں کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ایک منفرد نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصر اور سوڈان کے مسائل اور خدشات مشترکہ ہیں، اور یہ کہ الازہر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ یہ ہر سال طلباء اور اماموں کا خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں ہر طرح کی مدد اور آرام فراہم کرتا ہے۔ اور یہ کہ علمی اور عملی میدانوں میں صحیح ازہر نصاب کے ساتھ سوڈان کی عزت افزائی اور حمایت میں الازہر نے سوڈان کے طلباء کو مہیا کی جانے والی اسکالرشپ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا، اور ان کی تعداد 200 اسکالرشپس تک پہنچ جائے ،۔ اور یہ کہ الازہر برادر سوڈانی عوام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ دوسری جانب، سوڈان میں عبوری خودمختاری کونسل کے رکن نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، ا اور کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے جامعہ الازہر سے گریجویشن کیا، جہاں وہ اور ان کے دیگر غیرملکی بھائیوں کی کو ہر طرح کی حمایت اور عزت افزائی حاصل ہوئی، اور ان کی اسلامک مشن سٹی میں ناقابل فراموش یادیں ہیں۔ انہوں نے سوڈان کی جانب سے الازہر میں اپنے بیٹوں کو داخل کرنے کی خواہش کی توثیق کی تاکہ سوڈانی معاشرے کو انتہا پسند گروہوں کے خطرے سے بچایا جا سکے جو مذہب کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سوڈانی وفد نے شیخ الازہر کو”النھضہ “ ڈیم کے حوالے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ مصر اور سوڈان اس بحران کے حل کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور مصر اور سوڈان کے تعلقات ان کے درمیان بھائی چارے کے بندھنوں کی حمایت کرنے اور مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط اور مستحکم رہیں گے،۔۔