گرینڈ امام کی ہنگری میں مصر کے نئے سفیر سے ملاقات اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار ۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز اتوار کو مشیخہ الازہر میں ہنگری میں مصر کے نئے سفیر محمد الشناوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے آغاز میں، گرینڈ اما نے سفیر محمد الشناوی کو ان کے نئے مشن میں کامیابی اور مصر اور ہنگری کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر ہنگری میں علمی اور مذہبی اداروں کے ساتھ تعاون اور عصری مسائل سے نمٹنے کے لیے مسلم اماموں کی ٹریننگ کے لیے تیار ہے جیسے کہ معاشرے میں مثبت انضمام، دوسروں کو قبول کرنے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے ، اور دیگر مسائل جو رواداری اور عالمی امن کی اقدار کے استحکام میں معاون ہیں۔ ۔ دوسری جانب، سفیر محمد الشناوی نے گرینڈ امام سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گزشتہ ادوار میں الازہر الشریف کی جانب سے کی جانے والی ان عظیم کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اس بات پر زور دیا کہ وہ ان کوششوں کی حمایت اور مضبوطی کے لیے کام کریں گے جو رواداری اور امن کی اقدار کو مستحکم کرتی ہیں۔