شیخ الازہر کی عید الاضحی کی مبارکباد دینے کے لیے آئے اینگلیکن ایپسکوپل چرچ کے ایک وفد سے ملاقات ۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز اتوار کو انگلیکن ایپسکوپل چرچ کے پادریوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ، جس کی سربراہی اسکندریہ کے آرچ بشپ سامی فوزی کر رہے تھے جو عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر مبارکباد کے لئے آئے تھے۔ ملاقات کے آغاز میں، گرینڈ امام نے ایپسکوپل چرچ کے معززین کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آرچ بشپ سمیع فوزی کو انگلیکن ایپسکوپل چرچ کے لیے صوبہ اسکندریہ کے آرچ بشپ کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر کے باشندوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان مختلف مواقع پر اخوت، ہم آہنگی اور احترام کا جذبہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مصر خیر میں تھا اور رہے گا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمارے مصر کو تمام نقصانات اور شر سے محفوظ رکھے۔ دوسری جانب، ایپسکوپل چرچ کے پادریوں کے وفد نے گرینڈ امام کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ان کی اور تمام مسلمانوں کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے بھی گرینڈ امام کی بین المذاہب مکالمے کی اندرونی اور بیرونی سطح پر عظیم کامیابی انسانی بھائی چارے کے حصول کےلئے ان کی عظیم کوششوں کی زبردست تعریف کی۔