گرینڈ امام نے عید الاضحی کی مبارکباد دینے کے لیے آئے ہوئے پوپ تواضروس سے ملاقات کی۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج، بدھ، مشیخہ الازہر میں ، عزت مآب پوپ تواضروس 11، اسکندریہ کے پوپ اور سینٹ مارک کے سرپرست کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کلیسیائی وفد کا استقبال کیا-،، جو عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر مبارکباد کے لئے آئے تھے ۔
گرینڈ امام نے پوپ تواضروس اور اس کے ساتھ آنے والے وفد کا مشیخہ الازہر میں خیرمقدم کیا، اور اس دورے پر اپنی جانب اور علماء الازہر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ۔
اور اسی طرح یہ دورے ازہر اور چرچ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور ہم آہنگی، انسانی بھائی چارے کی حقیقت کو مجسم کرتے ہے جو وطن کے شراکت داروں کو اکٹھا کرتے ہے، اور تمام انسانوں کو متحد کرتے ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان ہم آہنگی، برادری اور انسانی اور سماجی باہمی انحصار کی ایک منفرد صورت کی نمائندگی کرتی ہے۔
دوسری جانب، پوپ تواضروس نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر گرینڈ امام اور پوری دنیا کی مسلم کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے
تمام مصریوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے بھلائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اور اس طرح کے مواقع ملک کے شراکت داروں کے درمیان ہمیشہ اتحاد اور بھائی چارے کا باعث بنتے ہیں۔ اور وہ ہمارے قیمتی مصر اور اس کے قابل فخر لوگوں کو محفوظ رکھے، اور ہمارے مصر پر سلامتی اور استحکام کی نعمت اور ترقی اور خوشحالی کے حصول کو برقرار رکھے
گرینڈ امام اور پوپ تواضروس نے الازہر اور کلیسا کے درمیان بیداری اور تعلیمی مہمات شروع کرنے کے تعاون پر اتفاق کیا جس کا مقصد ملک کے تمام شہریوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں شعور بیدار کرنا، تعلیمی میدان کو اس کے صحیح راستے پر لوٹانا، اور معاشرے کو ان خیالات سے بچانا جو مصری اور مشرقی معاشرے کی مذہبی اور اخلاقی نوعیت کے مطابق نہیں ہیں، اور کسی بھی ایسی غیر معمولی ثقافت یا طرز عمل کو مسترد کرنا جو مذہب، رسم و رواج یا عام انسانی روح کے لیے قابل قبول نہیں۔