شیخ الازہر نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون اور کوششوں پر صدر السیسی کا شکریہ ادا کیا۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج جمعرات کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں صحت اور آبادی کی وزیر ڈاکٹر ہالا زاید سے جامعہ الازہر اور وزارت کے درمیان مشترکہ صحت تعاون کے شعبوں میں رابطہ کاری کے حوالے سے ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے صدر عبدالفتاح السیسی کا صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون اور کوششوں اور الازہر فاؤنڈیشن اور اس سے ملحقہ اداروں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات پر شکریہ ادا کیا، ا اور یہ کہ صحت کے شعبے میں یہ کوششیں مصری شہری کی حفاظت اور صحت کے بارے میں ریاست کی دلچسپی کی تصدیق کرتی ہیں، آپ نے الازہر کے ملازمین، یونیورسٹی کے طلباء اور جمہوریہ کی سطح پر الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین لگانے کے علاوہ متعدد شعبوں میں الازہر اور وزارت صحت کے درمیان مکمل ہم آہنگی کی طرف اشارہ کیا، دوسری جانب ، ڈاکٹر ہالا زاید نے گرینڈ امام کا صحت کے شعبے اور صحت عامہ کے اقدامات کے لیے ان کی مسلسل حمایت جو کہ عظیم الشان الازہر فاؤنڈیشن کے انسانی اور قومی کردار پر مبنی ہے۔اور دو سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کے ایٹروفی کا علاج فراہم کرنے کے لیے ریاست کی کوششوں کی حمایت میں ان کے ردعمل؛ تاکہ ان بچوں کے خاندانوں کے کندھوں پر مشکلات اور بوجھ کو کم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ بچے اچھی صحت سے لطف اندوز ہوں، اور صدر جمہوریہ کے دو سال سے کم عمر کے بچوں کے عضلاتی ڈسٹروفی کے مریضوں کے علاج کے اقدام کی حمایت کرنے پر شکریہ اور امتنان کا اظہار کیا ، اور یہ کہ مصری ریاست اس بیماری کے علاج میں اب تک ریکارڈ تعداد حاصل کر رہی ہے، اور اس اقدام سے اب تک دو سال سے کم عمر کے 23 کیسز کو ضروری علاج کے ساتھ انجیکشن دینے میں کامیاب ہو چکا ہے، جبکہ دیگر کیسز کو علاج کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اور یہ کہ وزارت صحت کے مختلف شعبوں میں شہریوں کی مدد، توجہ اور دیکھ بھال میں اچھی پیش رفت کر رہی ہے۔ وزیر صحت نے الازہر کے ساتھ اس کے تمام ملازمین اور جامعہ الازہر سے وابستہ تمام افراد بشمول مصری اور غیر ملکی طلباء، اور الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکٹر اور پورے مصر میں پھیلے ہوئے اس کے تمام شعبہ جات کے ملازمین کو ویکسین لگانے اور اور ہائیر اسکینڈری اسکول کے طلباء کو ویکسین لگانے کے امکان کے لیے رابطہ جاری رکھنے کی تصدیق کی۔ اور یہ کہ شعبہ تعلیم سے وابسطہ لوگ ویب سائٹ پر "تعلیم" سیکشن میں اندراج کروا سکتے ہیں، اور انہیں 72 گھنٹوں کے اندر اندر اپنے گھر کے قریب ترین ویکسینیشن پوائنٹ پر ویکسین لگوانے کے لیے ایک پیغام موصول ہوگا، وزارت خواہشمند ہے کہ پڑھائی شروع ہونے سے پہلے وہ ویکسین لگانے کا عمل مکمل کر لیں۔ وزیرہ نے نشاندہی کی کہ (QRCode) کوڈ والے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ الازہر کے تمام طلباء اور ملازمین کے لیے مفت دستیاب ہیں، جو کہ ویکسینیشن کو آسان بنانے اور تعلیمی عمل کو باقاعدہ بنانے میں معاون ثابت ہوگا، ، الازہر میں بین الاقوامی طلباء کے لئے ضروری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے الازہر اور وزارت کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ، اور وزارت صحت اور آبادی کے اسپتالوں میں بین الاقوامی طلباء کو ایمرجنسی میں مفت علاج فراہم کرنے اور عام حالات میں ان کے ساتھ مصریوں جیسا سلوک کرنے کے لیے الازہر یونیورسٹی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا