شیخ الازہر کی ایتھوپیا میں مصر کے نئے سفیر سے ملاقات۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج اتوار کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں ایتھوپیا میں مصر کے نئے سفیر محمد عمر جاد سے ملاقات کی ۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر کی براعظم افریقی کے لیے بڑی کوششیں ہیں، اور وہ براعظم کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا ، اور وہ طلباء اور اماموں کو حقیقی مذہب کے مطابق ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے، غلط فہمیوں کی تردید، اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے تربیت دیتا ہے، اور گریمڈ امام نے اپنے مشن میں نئے سفیر کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دوسری جانب سفیر محمد عمر جاد نے گرینڈ امام اور دنیا بھر میں اعتدال اور رواداری کی گفتگو کو پھیلانے کے لیے ان کی عالمی کوششوں کو سراہا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی سطح پر الازہر کی کوششیں - خاص طور پر براعظم افریقہ میں - اس قدیم ادارے کو علم کے طلباء اور ائمہ کے لیے قبلہ بناتی ہیں ۔ تاکہ الازہر کے علوم، تجربات اور اس کے علماء کی کوششوں سے مستفید ہو سکیں ۔