شیخ الازہر کا عرب دنیا میں تعلیم کی دانستہ ترقی پر زور۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے عرب دنیا میں تعلیم کی ترقی پر سنجیدگی سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ پے درپے چیلنجز اور پیشرفت سے ہم آہنگ ہو سکیں اور یہ ترقی طےشدہ اور مطالعہ شدہ منصوبوں کے مطابق ہونی چاہیے جو کہ مادی اور انسانی صلاحیتوں اور عرب معاشروں کی فطرت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوں، تاکہ ترقی مطلوبہ اور موثر ہو، اور ایسے مسائل پیدا نہ ہوں جن کے حل کے لیے برسوں درکار ہوں۔شیخ الازہر نے قاہرہ میں اردن کے سفیر/ امجد العضايلة سے آج پیر کے روز مشیخہ الازہر میں ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ الازہر سفارت خانے کی جانب سے سکالرشپ کی تعداد میں اضافے کی درخواست اور الازہر کی طرف سے اردن کی ضروریات کے مطابق وظائف کی تقسیم کا خیرمقدم کرتا ہے،، اور یہ کہ الازہر اپنے وسطیت و اعتدال پسند نصاب کی فراہمی کے ذریعے مختلف عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ علمی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ، دوسری جانب ؛ اردن کے سفیر نے ہاشمی سلطنت اردن کے طلباء کے لیے اسکالرشپ کے معاملے میں گرینڈ امام کے جواب کی تعریف کی اور کہا کہ سفارت خانہ الازہر فاؤنڈیشن کے ساتھ علمی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے جو دنیا میں اسلام، روشن خیالی اور اعتدال کے سکول کی نمائندگی کرتا ہے، الازہر کے فارغ التحصیل افراد کی قابلیت اس ادارے کو دینی اور عملی علوم کے تمام طلباء کے لیے ایک قبلہ بناتی ہے۔