شیخ الازہر کا بوسنیا اور ہرزیگوینا کے طلباء کے لیے اسکالرشپ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ-
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز منگل کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں سفیر صدیق سباهيتش، بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر سے ملاقات کی ۔ شیخ الازہر اور بوسنیا کے سفیر نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے مسلمانوں کے لیے الازہر کی تعلیمی اور تبلیغی حمایت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آپ نے بوسنیا اور ہرزیگوینا سے الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند اور اہل طلباء کےلئے الحاق کے طریقہ کار کو آسان بناتے ہوئے وظائف کی تعداد کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ الازہر دنیا کے مختلف ممالک کے لیے اپنے مذہبی اور علمی فرائض اور ذمہ داریوں کو پیش کرنے، رواداری کی بات کی حمایت کرنے اور بقائے باہمی کے اصولوں کو قائم کرنے پر خوش ہے۔۔ دوسری جانب ، سفیر صدیق سباهيتش نے اسکالرشپ کو دوگنا کرنے پر الازہر کے شیخ کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔ الازہر کا کردار اور عالمی پیغام ہمیشہ علم کے طالب علموں اور دنیا میں اعتدال پسندی کے خواہشمندوں کے لیے ایک منزل رہا ہے، اور تعلیم اور تبلیغی شعبوں میں الازہر کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کی اہمیت ہر زور دیا ، اور یہ کہ الازہر کے فارغ التحصیل افراد بوسنیا میں قیادت کے عہدوں پر براجمان ہیں، اور دعوتی امور کو سنبھالے ہوئے ہیں، انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ یہ ملاقات پہلی سرکاری میٹنگ ہوگی جو وہ عربی زبان میں کر رہے ہیں۔