شیخ الازہر کا استوائی گنی میں مصری سفیر سے عربی زبان کے لیے مرکز کے قیام پر تبادلہ خیال۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز منگل کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں استوائی گنی کےلئے نئے مصری سفیر حداد الجوہری سے ملاقات کی۔ امام اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر اکیڈمی میں مختلف ممالک کے اماموں کے لیے تربیتی پروگرام ائمہ کی استعداد کار کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے اور انتہا پسندانہ نظریات سے نمٹنے کے لیے تربیت دینے میں اچھے نتائج دے رہا ہے، اور یہ کہ "کورونا" کی وبا کے دوران نافذ کیے گئے طریقہ کار اور شرائط کی روشنی میں، الازہر نے ان کورسز کو آن لائن جاری رکھا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ الازہر اسلامی علوم اور عربی زبان کو پھیلانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے، اور دنیا بھر کے ایک سو سے زیادہ ممالک کے طلباء کا استقبال کر رہا ہے۔ سفیر حداد الجوھری نے گرینڈ امام کے ساتھ اس ملاقات کی اہمیت کا اظہار کیا، اور استوائی گنی کے ساتھ تعلیمی اور اصلاحی تعاون کی سطح کو بڑھانے اس کے طلباء اور اماموں کو الازہر کے نصاب اور رواداری کی حمایت اور اسلام کی صحیح تصویر کو پھیلانے کے تجربات فراہم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے الازہر اور استوائی گنی کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا۔ شیخ الازہر اور سفیر الجوھری نے عربی زبان سکھانے کے لیے ایک مرکز کے قیام کے خیال پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاکہ استوائی گنی کے طلباء اور اماموں کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے اور انہیں علمی اور مذہبی قابلیت فراہم کرنے کے لیے اہل بنایا جا سکے۔