فلسطینی عوام کی جدوجہد فخر، شان اور الہام کا باعث رہے گی۔ شیخ الازہر
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج جمعرات کو الازہر کے مشیخہ الازہر میں فلسطینی چیف جسٹس اور فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور اسلامی تعلقات ڈاکٹر محمود الهباش سے ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے فرمایا: مسئلہ فلسطین الازہر اور مسلمانوں کا پہلا مسئلہ ہے، اور ہماری پاک عرب سرزمین اور قوم کے مقدسات پر مقيم اس کے عرب لوگوں کی جدوجہد فخر، شان اور الہام کا باعث بنے گی کہ ظالم قابض کے خلاف کس طرح جدوجہد کی جائے۔۔ اور صہیونی دہشت گردی عوام کے مسائل سے نمٹنے میں عالمی برادری کی اقدار اور معیارات میں عدم توازن کا ناقابل تردید ثبوت رہے گی۔
دوسری جانب، ڈاکٹر محمود الهباش نے برادر ریاست فلسطین کے صدر محمود عباس ابو مازن کی طرف سے گرینڈ امام کو سلام پیش کیا ، ان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کی۔ فلسطینی صدر کے مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے الازہر کی مسلسل کوششوں اور باوقار موقف کو سراہا جائے گا اور یہ کہ الازہر نے اپنے پیغام اور اپنے عالمی کردار سے اپنی ہمہ گیریت حاصل کی، جو ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے امت کے مسائل اور عالمی امن کے مسائل کی خدمت میں پیش پیش ہے۔