امام اکبر نے قاہرہ میں کویتی سفیر کے کام کے دوران ان کی کوششوں کی تعریف کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں اپنے دور اقتدار کے اختتام کے موقع پر مصر میں متعین کویتی سفیر سالم الزمانان کا استقبال کیا ہے۔ امام اکبر نے مشیخۃ الازہر میں عزت مآب کویتی سفیر کا استقبال کرتے ہوئے مصر میں ان کے کام کے دوران ان کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے اور ان کے لئے ان کے آنے والی ذمہ داریوں پوری توفیق اور کامیابی کی دعا کی ہے۔
امام اکبر نے ازہر اور کویت کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی وگیرائی پر زور دیتے ہوئے امیر کویت کے انسانی ہمدردی کے موقف اور عرب بھائیوں کی حمایت میں ان کی کوششوں اور اتحاد کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو سراہا ہے اور اسی طرح عزت مآب سفیر نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف ممالک اور عوام کے درمیان امن وسلامتی کے اقدار کے قیام اور اسلام کی وسطیت کے فروغ میں ازہر کے نمایاں کردار سراہا ہے اور اسی طرح امام اکبر کو بھی بڑی عزت اور قدردانی کی نگاہ سے دیکھا ہے جو کویت کی حکومت اور عوام کے دل میں قابل احترام اور بڑے مقام کے حامل ہیں اور ساتھ ہی امام اکبر کے انڈونیشیا اور جرمنی کے دو دورے کی بھی تعریف کی ہے۔