شیخ الازہر : ہم ماسکو کے ساتھ علمی تعاون کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں
امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر احمد الطیب نے آج بروز ہفتہ الازہر کے صدر دفتر میں ماسکو میں مصر کے نئے سفیر نزيه النجاری کا استقبال کیا۔ ملاقات کے آغاز میں امام اکبر نے ماسکو میں مصر کے نئے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے نئے کام میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شیخ الازہر نے روس کے ساتھ اپنے علمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور وہاں کی مسلم برادریوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے اور ان کی ضروریات کی نشاندہی کرنے اور الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں طلباء کے لیے اسکالرشپ یا روس اماموں کی میزبانی کے ذریعے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے الازہر کی دلچسپی پر زور دیا تاکہ انہیں مسلم برادریوں میں رواداری اور اعتدال پسندی کی ثقافت قائم کرنے کی تربیت دی جاسکے۔
ماسکو میں مصر کے نئے سفیر نے دنیا بھر میں اسلامی مقاصد اور مسلمانوں کی خدمت میں امام اکبر کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ الازہر اور ماسکو کے درمیان علمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے، بین المذاہب مکالمے کے میدان میں الازہر کی کوششوں کو متعارف کرانے اور عالمی سطح پر رواداری اور امن کے تصورات کو مستحکم کرنے کے لئے کام کریں گے۔