امام اکبر شیخ الازہر: ہم عالمی اور انسانی مسائل کی حمایت میں جرمنی کے کردار کو سراہتے ہیں
امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر احمد الطیب نے کہا کہ الازہر کے جرمنی کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں ا ور جرمنی ان اولین مقامات میں سے ایک تھا جہاں آپ اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران وزٹ کرنے کے خواہاں تھے۔ امام اکبر شیخ الازہر نے عالمی اور انسانی کے کاموں کی حمایت میں جرمنی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے جرمنی کی طرف سے مہاجرین کے استقبال کو بے حد سراہا اور اس قابل احترام عمل کو اس ملک کی شہریکاری اور مردانگی تہذیب و شائستگی کا ثبوت قرار دیا۔
قاہرہ میں جرمنی کے سفیر جناب فرینک ہارٹمین کے ساتھ اپنے استقبالیہ کے دوران، امام الاکبر نے مزید کہا کہ الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے ائمہ اور مبلغین کی تربیت میں اماموں اور مبلغین کے تربیتی پروگرام میں جرمن اماموں کو تربیت دینے ، اور انہیں انتہا پسندانہ نظریات کی تردید کرنے کے لیے ضروری اوزار اور مہارت فراہم کرنے اور مسلمانوں اور مختلف مذاہب کے دیگر پیروکاروں کے درمیان مثبت انضمام اور بقائے باہمی کی اقدار کی حمایت کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
. اپنی طرف سے، جرمن سفیر نے شیخ الازہر صاحب سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور عالمی امن اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کی حمایت میں ان کے عالمی کردار کی تعریف کی، بین المذاہب مکالمے کی حمایت اور عالمی امن اور سب کے درمیان بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے جرمنی کے آگے بڑھنے کے عزم پر زور دیا۔