امام اكبر شيخ الازہر کا فلپائن کے صدر اور عوام کو سمندری طوفان رے کے متاثرین کے لیے تعزیت کا پیغام
امام اكبر شيخ الازہر پروفیسر احمد الطیب نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے اور فلپائنی عوام کو سمندری طوفان کے متاثرین کے لیے اپنی مخلصانہ تعزیت بھیجی ہے جس نے فلپائن میں تباہی مچائی ہے۔ جس میں200 افراد سے زیادہ افراد کی جانیں گئیں۔ سینکڑوں زخمی، اور 300,000 سے زیادہ بے گھر ہوئے۔
انہوں نے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا، اور (کہا) کہ الازہر ان سے یکجہتی بھی کرتا ہے اور اس بحران میں فلپائن کے ساتھ کھڑا ہے۔ منگل کے روز قاہرہ میں فلپائن کے سفیر "عزالدين ٹاگو"سے ملاقات کے دوران، امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، جس کے نتیجے میں ہمارا کرہ ارض ان مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ بشمول سمندری طوفان،اور سیلاب جنہوں نے انسانی مصائب کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جامعہ الازہر نے کل "ماحولیاتی تبدیلی: چیلنجز اور حل" کے عنوان سے ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کے موضوع پر اپنی تیسری علمی کانفرنس کا اختتام کیا، اور یہ انسانوں، جانوروں، پودوں اور بے جان اشیاء کو متاثر کرنے والے اس عالمی بحران کے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا رہے گا۔
اپنی طرف سے، فلپائنی سفیر نے صدر روڈریگو، اور فلپائنی وزیر خارجہ کی جانب سے گرینڈ امام کو مبارکباد پیش کی، ملک میں آنے والے موجودہ سمندری طوفان کے بحران میں ریاست فلپائن کے ساتھ الازہر کی یکجہتی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ماحولیات کے لیے نقصان دہ رویوں کا مقابلہ کرنے میں الازہر اور اس کے علماء کے کردار کو سراہا۔ اس میٹنگ میں الازہر میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلباء کے مستقبل، اور انہیں فلپائنی لیبر مارکیٹ کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے طریقوں، فلپائن میں مسلم کمیونٹی کو درپیش چیلنجز، اور فلپائن کے اماموں کے اندراج کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے امام اور مبلغین کی تربیت میں خصوصی تربیتی پروگرام جس کا مقصد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا اور روشن خیال اعتدال پسند فکر کو فروغ دینا ہے۔