امام اکبر نے سوڈانی وزیر ثقافت سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ مصری اور سوڈانی عوام کے درمیان تعلقات ایک منفرد انداز کے ہیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے مشیخۃ الازہر میں سوڈانی وزیر ثقافت الطیب حسن بدوی کا استقبال ان کے دورۂ قاہرہ کے دوران کیا اور ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصری اور سوڈانی عوام کے درمیان تعلقات ایک منفرد خصوصیت اور تاریخی گہرائی کے حامل ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ازہر سوڈان کے بھائیوں کو تعلیم اور دعوت کے تمام شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا خواہاں ہے اور وزیر نے ازہر کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے؛ کیونکہ اس نے سوڈان میں بالعموم اور سنار ریاست میں اسلامی ثقافت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور خاص طور پر اس ریاست کے علماء نے اپنے دینی تعلیم ازہر میں ان کے نام سے موسوم ایک رواق کے ذریعے حاصل کیا ہے اور دورے کے اختتام پر امام اکبر نے اس اہم تقریب میں ازہر کی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔