یمن کے وزیر اوقاف نے امام اعظم سے ملاقات کے دوران کہا: الازہر تمام مسلمانوں کے لیے عظیم حوالہ اور چھتری ہے۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے
یمن میں اوقاف اور ارشاد ورہنمائی کے وزیر ڈاکٹر احمد عطیہ سے ان کے دورۂ قاہرہ کے دوران ملاقات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ازہر یمنی طلباء کو ازہر میں پیش کئے جانے والے وظائف کی تعداد میں اضافہ کرکے اور یمنی اماموں کی تربیت اور انہیں عصری مسائل سے نمٹنے کے لئے اہل بنا کر یمنی عوام کو تعلیمی اور دعوتی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن عرب قوم کی گہرائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے تمام فرزند سلامتی اور استحکام سے لطف اندوز ہوں گے۔
اسی سلسلہ میں یمنی وزیر اوقاف نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں معتدل اور اعتدال پسند فکر کو پھیلانے اور منحرف نظریات اور دھاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے ازہر کا ایک بڑا کردار ہو ایسا ہم چاہتے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ازہر تمام مسلمانوں کے لئے عظیم مرکز اور رہنماء کی حیثیت رکھتا ہے اور تمام یمنی اس کی تعریف کرتے ہیں۔