امام اکبر نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود، مملکت سعودی عرب کے بادشاہ جو اس وقت مصر کے دورے پر ہیں ان سے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا ہے کہ وہ اور ازہر کے علماء اور وہاں کے طلباء اور کام کرنے والے افراد بلکہ پورا کا پورا ازہر ان کے استقبال میں ہے اور یہ سب لوگ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے مصر کے اس تاریخی دورے کا استقبال کر رہے ہیں۔
اسی طرح امام اکبر نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے عرب اور اسلامی امت کے مسائل کی خدمت کرنے کی کوششوں اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لئے ان کی کاوشوں اور نقل وحرکت کو سراہا ہے اور ملاقات کے دوران اعتدال پسند فکر کو پھیلانے، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے اور دنیا میں امن کی بنیادیں رکھنے کے سلسلہ میں ازہر اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
خادم حرمین شریفین نے انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے ازہر اور اس کے شیخ کی کوششوں کی تعریف کی ہے ور یہ بات پہلے سے ہی طے تھی کہ سعودی فرمانروا ازہر کی زیارت کریں گے اور عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر سے ملاقات کریں گے اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی زیارت ہے جس میں ایک سعودی بادشاہ ازہر شریف کے دورہ پرر ہیں جسے اسلامی دنیا میں اعتدال کا قلعہ سمجھا جاتا ہے۔