شیخ الازہر نے ویٹیکن میں مصر کے نئے سفیر سے ملاقات کی اور پوپ فرانسس کو پیغام بھیجا
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے بروز سموار مشیخۃ الازہر میں سفیر محمود طلعت، ویٹیکن میں مصر کے نئے سفیر سے ملاقات کی امام اکبر نے ویٹیکن میں مصری سفیر کے ذریعے اپنے بھائی، تقدس مآب پوپ فرانسس کو محبت اور احترام کا پیغام بھیجا ہے۔ اس میں کہا گیا: "میرے پیارے دوست، ہمارے پاس آپ کے لیے محبت اور قدردانی کے جذبات ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ خدا آپ کو صحت اور تندرستی کی نعمتیں عطا کرے گا، اور ہم انسانیت کی خدمت میں اپنی مشترکہ کوششوں کو فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی ملاقات کریں گے اور عصری چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے انسانی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کا سفر جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب سے، سفیر محمود نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور تقدس مآب پوپ فرانسس کے ساتھ ان کی عظیم کاوشوں کو سراہا۔ جنہیں فروری 2019 میں انسانی برادری کی تاریخی دستاویز پر دستخط کے تاج سے نوازا گیا نیز انہوں نے الازہر اور ویٹیکن کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے مصری سفارت خانے کی کوششوں کو بروئے کار لانے کی خواہشات کا اظہار بھی کیا۔