پاکستان کے وزیر مذہبی امور سے امام اکبر نے کہا: ہمیں الازہر کے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے
پاکستان کے وزیر مذہبی امور: فلسطینی کاز اور دنیا بھر میں دیگر مسلم مسائل کی حمایت میں الازہر کا موقف باعث فخر اور مباہات ہے امام اکبر نے کہا: کہ الازہر کو پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات پر فخر ہے، اور الازہر مختلف تعلیمی سطحوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے پاکستانی طلباء کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نیز الازہر اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین میں پاکستانی اماموں کو مختلف دعوتی شعبوں میں تدریب کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنے، اور ان کے لیے ایک خصوصی نصاب وضع کرنے جو پاکستانی معاشرے کی نوعیت اور اس کے داخلی چیلنجوں کی نوعیت کے مطابق ہو کا عندیہ بھی دیا۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ان علمی کورسز کا نصاب الازہر کے سینئر اسکالرز اور پروفیسرز کا گروپ تیار کرے گا۔ شیخ الازہر نے پاکستان میں مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر جناب انیق احمد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے مزید کہا، کہ الازہر ہمیشہ عرب اور اسلامی امت کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کی حمایت کو ترجیح دیتا ہے۔ نیز غزہ کی پٹی پر وحشیانہ مناظر، فلسطینی انسانی حقوق کی بے مثال خلاف ورزیوں اور ایک شرمناک اور مشکوک عالمی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنی طرف سے پاکستانی وزیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور عرب اور اسلامی ممالک کے مسائل کے حل کے لیے ان کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ اور صہیونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ میں ہمارے بھائیوں کی حمایت میں الازہر کے موقف اور اس نے فلسطینی کاز کو اپنی پوری تاریخ میں جو حمایت فراہم کی ہے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی کاز اور دنیا بھر میں دیگر مسلم مسائل کی حمایت میں ازہر شریف کا موقف باعث فخر ہے۔