یوراگوئے کے صدر نے گرینڈ امام سے ملاقات میں کہا: ہم پرامن بقائے باہمی کی ثقافت کو مستحکم کرنے میں الازہر کے کردار کو سراہتے ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ کے دورے پر موجود صدر جمہوریہ یوراگوئے کے صدر تاباری واسکیز اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے الازہر الشریف میں یوراگوئے کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا یہ دورہ مصر دونوں ممالک کے درمیان تمام اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے بندھن کی حمایت کرتا ہے۔ آپ نے وضاحت کی کہ الازہر انسٹی ٹیوٹ، جو 1060 سال سے زیادہ پرانا ہے، فکری تكثريت اور دوسرے کی قبولیت پر مبنی ہے۔ الازہر اپنے طالب علموں کو مختلف مذاہب کی تعلیم دیتا ہے، اور یہی وہ چیز ہے جو ازہری طالب علم کو ایک خاص سوچ تک محدود رہنے سے بچاتی ہے، اس کے علاوہ انتہا پسندانہ نظریات کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔ دوسری جانب، یوراگوئے کے صدر نے پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو مستحکم کرنے میں الازہر کے کردار اور مختلف ممالک اور لوگوں کے درمیان عالمی امن کے قیام اور اسے مضبوط بنانے میں اس کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ شیخ الازہر کے ساتھ ان کی ملاقات امن اور بھائی چارے اور محبت کی اقدار کو پھیلانے اور نسل پرستی اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو ترک کرنے کے لیے کارآمد ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ
مشيخہ الازہر میں گرینڈ امام اور ویٹیکن کے پوپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو فالو کرتے رہے اور یہ کہ وہ امن اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے قیام کے لیے ان کے مشترکہ کام کی حمایت کرتے ہیں۔