ایوینجلیکل چرچ کے وفد نے گرینڈ امام شیخ الازہر کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
گرینڈ امام شیخ الازہر الشریف پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ایوینجلیکل چرچ کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی مصر میں ایوینجلیکل کمیونٹی کے سربراہ ریورنڈ ڈاکٹر آندریہ زکی کر رہے تھے۔
یہ وفد عید الفطر کے قریب آنے کے موقع پر گرینڈ امام شیخ الازہر کو مبارکباد دینے کےلئے آئے۔ ایوینجلیکل کمیونٹی کے وفد نے اپنی مبارکباد میں اس بات پر زور دیا کہ عیدالفطر تمام مصریوں کے لیے ایک عید ہے، جو مل کر مصر کے روشن مستقبل کے منتظر ہیں، جہاں اس کے وفادار بیٹوں کی حمایت اور تعاون کی بدولت خوشحالی اور ترقی غالب ہے۔
ایوینجلیکل کمیونٹی کے وفد نے برلن یورپ میں مذہبی اصلاحی تحریک کے جشن میں شرکت کے دوران، غیر مسلموں کے ساتھ مسلمانوں کے تعلقات کے بارے میں گرینڈ امام کے پیش کردہ مربوط فقہی وژن کی تعریف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام اعظم کے پیش کردہ وژن نے جرمن معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
دوسری جانب سے گرینڈ امام نے ایوینجلیکل چرچ کے وفد کا خیرمقدم کیا، اور عیدالفطر کی مبارکباد دینے کےلئے مشیخہ الازہر میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں بھائیوں کے درمیان احترام کا تبادلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مصری محبت، رحمت، بھائی چارے اور امن کے جذبے سے متحد ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسے اچھے دن سب کے لیے خیر، یمن اور برکتوں کے ساتھ آتے رہیں۔