شیخ الازہر نے مشیخۃ الازہر میں سابق وزیر اوقاف کا استقبال کیا۔
سابق وزیر اوقاف نے شیخ الازہر کو ان کے عظیم الشان جنوب مشرقی ایشیا کے کامیاب دورے کے نتائج پر مبارکباد پیش کی
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے، مصری سابق وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ سے منگل کی صبح، مشیخۃ الازہر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے آغاز میں، سابق وزیر اوقاف نے شیخ الازہر کو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس آنے پر مبارکباد دی۔ جس میں ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ شامل تھے، جس نے الازہر پر ان ممالک کے عوام کے اعتماد اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے لوگوں کے دلوں میں امام اکبر کی قبولیت، محبت اور عظیم مقام کی تصدیق کی۔
اپنی طرف سے شیخ الازہر نے ڈاکٹر محمد مختار جمعہ کو الازہر الشریف میں خوش آمدید کہا، انہیں الازہر یونیورسٹی میں اپنی علمی اور تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھنے اور علم کے طلباء اور محققین کی خدمت کرنے کی ترغیب دی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی آنے والی چیزوں میں ان کے لیے خیر ہو۔