شيخ الازہر نے اتحاد مسلم اسکاؤٹس یونین کا استقبال کیا ،آپ نے انہیں فلسطینی عوام پر ہونے والی جارحیت اور قتل عام سے آگاہ کرنے کا کہا،
نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر: شیخ الازہر مختلف شعبوں میں نوجوانوں اور قوم کے مسائل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
فلسطینی سپریم کونسل نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر شیخ الازہر کو کہا: فلسطینی عوام کی حمایت میں آپ کے مؤقف دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو گرماتے ہیں۔
بروز بدھ مشیخة الازهر میں عزت مآب امام اکبرشیخ الازہر نے 174 ممالک کے اتحادات کے نمائندوں کی موجودگی ، نوجوان اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحی اور سپریم کونسل نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل جبریل راجوب کی موجودگی میں ،مصر میں منعقدہ عالمی سکاؤٹ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مسلم اسکاؤٹس یونین کے وفد کا استقبال کیا۔
شیخ الازہر نے رواداری، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں سکاؤٹ تحریک کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اے نوجوانو تم پر لازم ہے کہ (خاص طور پر جب سے نوجوان اپنے آپ کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بااثر اور قابل محاذ ہیں )جو ایک شرمناک عالمی خاموشی کے سائے میں فلسطین میں غزہ کی تمام انسانی اور اخلاقی اقدار کو مسمار کرنا، اور آپ کی آواز کو سفاکانہ جارحیت کے خلاف ،روزمرہ کے قتل عام کے خطرات کو متعارف کرانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،
نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحی نے اپنی طرف سے مشيخة الازہر میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی کرنے پر عزت مآب امام اکبر کا شکریہ ادا کیا۔خاص طور پر اس لئے کہ امام اعظم مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے مسائل اور ملک کے مسائل کے مضبوط حامی ہیں۔
فلسطینی سپریم کونسل نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اور فلسطینی قوم کے شیخ الازہر کے بارے میں جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا: "آپ فلسطینیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، آپ رواداری والے اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے لیے آپ کی آواز اور حمایت پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو گرماتی ہے، آپ ہمارے نمائندے ہیں ، فلسطین کی حمایت میں ازہر کا مؤقف ہمارے لیے اور ہمارے مقام کے لیے باعثِ فخر ہے اور آپ کے الفاظ ہر اس شخص کی زبانی ہیں جو اقدار و اخلاق کے حامل ہیں۔
اسکاؤٹس یونین کے نمائندوں نے عزت مآب امام اکبر کے ساتھ اور مشیخة الازہر کے زیر انتظام ملاقات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملاقات نمائندوں کی حمایت کا پیغام ہے۔ اسکاؤٹس یونین نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔کہ شیخ الازہر تمام ثقافتوں کے درمیان بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں، نوجوانوں نے دنیا کی سب سے بڑی اسکاؤٹ تحریک کے انعقاد پر مصر کا بھی شکریہ ادا کیا اور عالمی اسکاؤٹ کانفرنس کے انعقاد پر مصر کو مبارکباد دی۔