شیخ الأزہر نے نیشنل میڈیا اتھارٹی کے صدر کا استقبال کیا۔
نیشنل میڈیا اتھارٹی کے صدر: الازہر کے اعتدال پسند پیغام کی حمایت کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے کا کہا
عزت مآب إمام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر شریف، نے بروز منگل مشیخة الأزہر میں استاد احمد مسلمانی، نیشنل میڈیا اتھارٹی کے صدر کا استقبال کیا۔
عزت مآب إمام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کو ایک ایسے تعمیری میڈیا کی ضرورت ہے جو دینی اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرے، اور ایک ایسا دفاعی لائحہ عمل تیار کرے جو مغربی ثقافتی حملوں کا مقابلہ کر سکے، جو ہماری عرب اور مسلم نوجوان نسل کے ذہنوں میں معاشرتی بیماریوں اور بگڑی ہوئی حرکات کو آزادی کے نام پر معمول بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی کہ ایک قومی میڈیا حکمت عملی تیار کی جائے جو معاشرتی خصوصیات اور اخلاقی پہلوؤں کو مدنظر رکھے۔
نیشنل میڈیا اتھارٹی کے صدر نے اپنی طرف سے عزت مآب امام اکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور آپ کی جانب سے مختلف معاصر مسائل پر اسلام کے صحیح موقف کو واضح کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے الأزہر کے معتدل منہج کو فروغ دینے اور اس کی پیغام رسانی کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، اور اس مقصد کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان تعمیری تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔