امام اکبر نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ازہر شریف لبنان کے عوام کے اتحاد کی حمایت میں ہے۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ کے دورے کے دوران لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب نبیہ بری کا استقبال کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ لبنان مصریوں کے دلوں کو عزیز ملک ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر لبنانی عوام کے اتحاد کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ اپنے موجودہ بحران سے پرامن طریقے سے نکلے اور مزید یہ بھی کہا کہ لبنان اپنے تمام افراد اور اجزاء کے درمیان بقائے باہمی کی تاریخ میں اپنے اور پورے عرب خطے کے لئے ایک تہذیبی اور ثقافتی حیثیت رکھتا ہے۔
اسی سلسلہ میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سماجی امن کے قیام اور اسلام کی رواداری کو پھیلانے میں ازہر اور امام اکبر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر نے اپنے علماء اور وفود کے ذریعہ کئی دہائیوں سے لبنان میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ازہر اپنی ان دستاویزات کے ذریعے قوم کو صحیح راستے پر لانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے جسے لبنان کے تمام حلقوں میں قبول کیا گیا ہے۔