روانڈا کے مفتی نے گرینڈ امام سے ملاقات کے دوران کہا: الازہر کی تعلیم ان منحرف نظریاتی بنیادوں کو تباہ کر دیتی ہے جن پر دہشت گرد قائم ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے جمہوریہ روانڈا کے مفتی شیخ سالم ھتیمانا سے ملاقات کی ملاقات میں قاہرہ میں روانڈا کے سفیر جناب صالح حبیمانہ بھی موجود تھے۔
گرینڈ امام نے کہا کہ الازہر افریقہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے علمی اور تبلیغی شعبوں میں افریقی براعظم کے تمام ممالک کی مدد کرنے کا خواہاں ہے۔ جن میں سب سے اہم دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے، جو افریقہ اور دنیا کو غیر مستحکم کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الازہر روانڈا کے طلباء کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے وظائف کی تعداد بڑھانے اور روانڈا کے اماموں کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کو تیار ہے تاکہ انہیں افریقہ میں مسلم معاشروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنے کی تربیت دی جا سکے۔ دوسری جانب، روانڈا کے مفتی اعظم نے عوام اور روانڈا کے صدر کی طرف سے گرینڈ امام کی تعریف اور الازہر الشریف کے ساتھ قریبی تعلقات اور الازہر کی روانڈا میں مذہبی تعلیم کی نگرانی کی خواہش کا اظہار کیا۔۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کہ ان کا ملک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ الازہر کی تعلیم اور نصاب روانڈا اور تمام افریقہ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دہندہ ہے، کیونکہ یہ ان ان منحرف نظریاتی بنیادوں کو تباہ کر دیتا ہے جن پر دہشت گرد قائم ہیں۔