شيخ الازهر سپریم آئینی عدالت کے صدر سے ملاقات
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے سپریم آئینی عدالت کے صدر جج/ عبدالوہاب عبدالرزاق سے ملاقات کی ۔گرینڈ امام نے مشیخہ الازہر میں سپریم آئینی عدالت کے مشیر اور سربراہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدالت اور اس کے جج مصر کے آئین کی حفاظت، آئین میں دی گئی آزادیوں اور حقوق کو یقینی بنانے اور قانون سازی اور قوانین کی سالمیت اور آئین کی دفعات کے ساتھ ان کی تعمیل کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔ آپ نے واضح کیا کہ کہ سپریم آئینی عدالت ملک میں عدالتی اتھارٹی کے سربراہ کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ یہ وطن کی سلامتی کا قلعہ ہے، اور شہریوں کے لیے یکسوئی اور چین کا ذریعہ ہے، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ الازہر اپنے تمام اداروں میں مصر کی آئینی عدلیہ کے کردار کو سراہتا ہے ۔ جس نے مصر اور عرب دنیا میں قانونی اور آئینی علمی لائبریری کو اپنے قدیم احکام سے مالا مال کیا۔ دوسری جانب، کونسلر عبدالوہاب عبدالرزاق نے وسطیت و اعتدال کو پھیلانے، انتہا پسندی اور نفرت کے نظریات سے نمٹنے کے لیے الازہر اور اس کے گرینڈ شیخ کے ادا کردہ اہم اور عالمی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی کوششوں اور امن، مکالمے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور اسلام کی رواداری کو مستحکم کرنے اور پھیلانے میں ان کے کردار پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر گرینڈ امام نے کونسلر عبدالوہاب عبدالرزاق اور سپریم آئینی عدالت کے تمام ارکان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے الازہر کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔