الازہر کا نصاب اسلام کے جوہر اور اس کی روادار حقیقت کی نمائندگی کرتا ہے: شيخة "خلود القاسمي"
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے متحدہ عرب امارات کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی وزارت تعلیم میں مانیٹرنگ سیکٹر کی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری شیخه خلود القاسمی کر رہی تھیں ۔عزت مآب گرینڈ امام نے کہا: متحدہ عرب امارات تعلیم، ثقافت اور فکر کے میدان میں اہم تجربات کا مشاہدہ کر رہا ہے، اور متحدہ عرب امارات نے اس میدان میں جو کچھ حاصل کیا ہے گرینڈ امام نے اس کو سراہا، جو اس کے رہنماؤں کی بیداری اور علم و معرفت سے لیس ایک نئی نسل کی تشکیل کی اہمیت پر ان کے یقین کا اظہار کرتا ہے۔ اور دوسری طرف شیخہ خلود القاسمی نے کہا: الازہر کا نصاب، جو فکری تکثیریت اور دوسری کی رائے کے احترام پر مبنی ہے، اسلام کے جوہر اور اس کی روادار حقیقت کی نمائندگی کرتا ہے، جو انتہا پسندی اور شدت پسندی کو مسترد کرتا ہے، اور رواداری اور بقائے باہمی کا مطالبہ کرتا ہے۔ شیخہ خلود القاسمی نے گرینڈ امام کے روشن خیال افکار اور ان کی مختلف مراحل میں تعلیمی نصاب تیار کرنے کی کوششوں کو سراہا اور یو اے ای کی وزارت تعلیم کے ساتھ ان کے مستقل تعاون کو سراہا۔ اسی طرح انہوں نے امن کی ثقافت کو مستحکم کرنے اور رواداری اور محبت کو پھیلانے میں ان کی بیرونی کوششوں کی بھی تعریف کی، جس کی جھلک ان کے دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں اور الازہر الشریف کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنسوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ جو امن اور شہریت کے تصورات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ امت اسلامیہ کے مسائل اور اس کے مقدسات کے دفاع کے لیے الازہر کی حمایت کو واضح کرتی ہیں ۔