گرینڈ امام نے کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر و صدر مسلم علماء کونسل پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر جناب مرزوق الغانم کا استقبال کیا۔ جو کہ القدس کی حمایت میں الازہر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچے ،
ملاقات کے آغاز میں، گرینڈ امام نے کویتی قومی اسمبلی کے سپیکر کے مشيخہ الازہر کے دورے کا خیرمقدم کیا، اور کویتی قومی اسمبلی کے نمائندوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں کانفرنس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ،
اور گرینڈ امام نے عرب اور اسلامی مسائل کی حمایت میں کویت کے تاریخی موقف کی تعریف کی جن میں سب سے اہم فلسطینی کاز ہے۔
اور انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس کے دوران ان کے جرأت مندانہ مؤقف اور صیہونی نمائندے کے سامنے کھڑے ہونے اور اس کے جھوٹ کی تردید کرنے پر “الغانم” کو سلام پیش کیا۔ اور دوسری طرف کویتی قومی اسمبلی کے سپیکر الغانم نے گرینڈ امام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قدردانی کی اور اس اہم تقریب میں شرکت کی دعوت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امت کے مسائل کے لیے گرینڈ امام کا حمایتی موقف اور ان کا معتدل اور روشن خیال نقطہ نظر دنیا میں امن، بقائے باہمی اور مکالمے (ڈائیلاگ) کے تمام حامیوں کے لیے ایک لازمی ستون بن گیا ہے۔ الغانم نے وضاحت کی کہ یروشلم کی حمایت میں الازہر کانفرنس عرب اورامت اسلامیہ کی یروشلم(القدس) سے وابستہ رہنے، اس کی عرب شناخت اور اس پر فلسطینی خودمختاری کے بارے میں مضبوط پیغامات دیتی ہے۔ یہ امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ادارے کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے جواب میں ایک متحدہ عرب اسلامی وژن کی تشکیل کی راہ پر ایک اہم قدم بھی ہے۔
ملاقات کے آخر میں گرینڈ امام نے کویت کی ریاست کے موقف اور فلسطینیوں کی حمایت میں کویتی قومی اسمبلی کے موقف کو سراہتے ہوئے کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کو الازہر کی اعزازی شیلڈ پیش کی،