اپنی نوعیت کے پہلے دورے میں بحرین کے بادشاہ نے مشیخۃ الازہر کا دورہ کرکے امام اکبر سے ملاقات کی ہے
بحرین کے فرمانروا، مملکت بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے دراسہ میں ازہر کے صدر دفتر مشیخۃ الازہر کا دورہ کیا اور عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کی اور پہلے سے یہ بات طے تھی کہ اس ملاقات کے دوران متعدد عرب اور اسلامی مسائل، مملکت بحرین اور ازہر شریف کے درمیان اعتدال ووسطیت کو پھیلانے میں تعاون کے طریقوں اور انتہا پسندانہ نظریات سے نمٹنے میں ازہر کے کردار کی اہمیت پر زور دینے کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوگی اور قابل ذکر یات یہ ہے کہ یہ کسی بحرینی بادشاہ کی طرف سے ازہر شریف کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔