ہم شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر آبزرویٹری کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔ وفد برائے کویتی وزارت اوقاف ۔
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کویتی وزارت اوقاف کے سیکرٹری شیخ فرید اسد عمادی کا استقبال کیا، ان کے ہمراہ قاہرہ میں کویتی دفتر برائے خیراتی منصوبوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسماعیل الکندری بھی تھے۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر الشریف علمی اور اصلاحی (دعوی)حمایت فراہم کرتے ہوئے انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مخلص عرب کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ روادار اسلام کی حقیقت کو واضح کرنے کے لیے جس کا اظہار الازہر الشریف کے نقطہ نظر (منھج ) میں ہوتا ہے، اور گرینڈ امام نے عرب اور اسلامی مسائل کی حمایت میں برادر ملک کویت کے کردار کو سراہا ،اور دوسری طرف شیخ فرید عمادی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے میدان میں الازہر الشریف کے حاصل کردہ شاندار نتائج کی تعریف کی، جس نے اس غلط تصویر کو درست کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کے بارے میں پھیلائی تھی، انہوں نے اس میدان میں الازہر الشریف کی کوششوں اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر آبزرویٹری کے تجربے سے استفادہ کرنے کے لیے کویت کی خواہش کا اظہار کیا، جس نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔۔