گرینڈ امام نے وزیر صحت سے ملاقات اور وزارت صحت اور الازہر الشریف کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت۔
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے الدراسہ میں واقع مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں، وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر احمد عماد الدین راضی کا استقبال کیا۔ ملاقات کے آغاز میں، گرینڈ امام نے مشیخہ الازہر میں وزیر صحت کا خیرمقدم کیا، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صحت کا معاملہ مصری عوام کی ترجیحات اور تحفظات میں سرفہرست ہے، لہٰذا الازہر الشریف خواہ اپنے یونیورسٹی ہسپتالوں کے ذریعے ہو یا طبی قافلوں کے ذریعے جو مختلف گورنریٹس میں گشت کرتے ہیں، شہریوں کو طبی خدمات فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے اس سلسلے میں وزارت صحت کی طرف سے دکھائے گئے نتیجہ خیز تعاون کی تعریف کی۔ گرینڈ امام نے وائرس "C" کے علاج کے لیے قومی مہم کے ذریعے حاصل کی گئی شاندار کامیابی کو بھی سراہا ، جس کی بہت سے بین الاقوامی اداروں نے تعریف کی، خاص طور پر چونکہ یہ کامیابی ایک اجتماعی کام کا نتیجہ تھی جس میں مصری عوام نے اس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا۔دوسری جانب ، پروفیسر ڈاکٹر / احمد عماد الدین راضی ، وزیر صحت، نے مختلف قومی اور انسانی مسائل کی حمایت کرنے میں گرینڈ امام کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر میں طبی شعبہ شہریوں کو خاص طور پر سادہ اور کم آمدنی والے افراد کو صحت کی خدمات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور الازہر کے طبی قافلے دور دراز اور غریب علاقوں کے مکینوں کی تکالیف کو بہت حد تک کم کرتے ہیں۔، اس کے ساتھ ساتھ
وائرس "C" کے علاج کی قومی مہم میں مصری ایوان زکوٰۃ اور خیراتی اداروں کے ذریعے الازہر کی فعال شرکت بھی قابل دید ہے ، ملاقات کے اختتام پر، الازہر اور وزارت صحت کے درمیان ایک تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کیے گئے، تاکہ الازہر کے زیر اہتمام طبی قافلوں کے حوالے سے کوششوں کو مربوط کیا جا سکے۔ پروٹوکول پر الازہر کی جانب سے وکیل الازہر پروفیسر ڈاکٹر عباس شومان، اور وزارت صحت کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر احمد عماد الدین راضی، وزیر صحت ۔نے دستخط کیے۔