گرینڈ امام الازہر کے کردار کو مزید بڑھانے اور دنیا کے بڑے مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت (ڈائیلاگ)کا پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب رہے۔ نیشنل الیکشن کمیشن
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے نیشنل الیکشنز کمیشن کے مشیران کا استقبال کیا جن کی سربراہی اتھارٹی کے سربراہ کونسلر لاشین ابراہیم کر رہے تھے۔ کمیشن کے سربراہ، کونسلر/ لاشین نے اس بات کی تصدیق کی کہ: گرینڈ امام الازہر الشریف کے اندرونی اور بیرونی کردار کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں کامیاب رہے اور دنیا کے بڑے مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت اور افہام و تفہیم کے پل تعمیر کرنے میں، اور اسلام کی مسخ شدہ تصویر کو درست کرنے اور انتہا پسند گروہوں کے منحرف تصورات کی تردید کرنے میں کامیاب رہے ۔ "قومی انتخابات" کے اراکین نے مزید کہا کہ الازہر الشریف تمام شعبوں میں ایک کامیاب قومی ماڈل بن چکا ہے، اور شیخ الازہر کے حب الوطنی کے موقف کی ہر کوئی پیروی کرتا ہے، اورآپ حب الوطنی کے ماڈل کی حقیقی نمائندگی کرتے ہیں ۔ کمیشن کے سربراہ، کونسلر/ لاشین ابراہیم نے تصدیق کی کہ کمیشن کے تمام اراکین آپ کے عظیم کردار اور الازہر کے قومی کردار کو سراہتے ہوئے آپ سے ملاقات کے خواہشمند تھے۔ دوسری جانب گرینڈ امام نے دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ انتخابی فوائد حاصل کرنے میں نیشنل الیکشنز اتھارٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: : کمیشن کی آزادی سے متعلق مصری آئین کا متن بیرونی دنیا کو مصر، اس کی تاریخ اور اس کے مستند لوگوں کے لیے موزوں انداز میں جمہوری راستے کو مکمل کرنے میں مصریوں کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔