ایوینجلیکل کمیونٹی کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام نے کہا: مصر بقائے باہمی اور سماجی امن کے ایک منفرد نمونے کی عکاسی کرتا ہے۔
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے عید الاضحی کی مبارکباد دینے کے لیے مصری ایوینجلیکل کمیونٹی کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی ایوینجلیکل کمیونٹی کے سربراہ ریورنڈ اینڈریا زکی کر رہے تھے گرینڈ امام نے ریورنڈ اینڈریا زکی کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی اور عیسائی تقریبات اور اعیاد میں مصریوں کی شرکت مصر میں بقائے باہمی اور سماجی امن کی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ الازہر امن اور مکالمے (ڈائیلاگ) کے تصورات کو پھیلانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، جو یوتھ پیس میکرز فورم کے تجربے سے عبارت ہے۔ جو الازہر اور کینٹربری کے آرچڈیوسیز کے تعاون سے لندن میں منعقد ہوا۔ دوسری جانب ایوینجلیکل کمیونٹی کے وفد نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر گرینڈ امام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور مصر کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی، اس بات پر زور دیا کہ گرینڈ امام نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مصریوں کے لیے قومی علامت (رہنما) ہیں ۔