ایک درست اور منظم مالیاتی نظام کا وجود ہی شفافیت حاصل کر سکتا ہے۔۔ گرینڈ امام کی وزیرخزانہ سے ملاقات
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد معيط سے ملاقات کی جہاں انہوں نے گرینڈ امام کے سامنے حکومتی مالیاتی نیٹ ورک کا نیا نظام پیش کیا۔ گرینڈ امام نے کہا: ایک درست اور نظم وضبط والے مالیاتی نظام کا وجود شفافیت، دیانتداری اور سالمیت اور ملازمت میں انصاف کے حصول میں معاون ہے، اور مصریوں کے وسائل اور صلاحیتوں کے استعمال کو بہتربناتا ہے، اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے اور ان کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ریاست کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔۔ دوسری جانب، وزیر نے گورنمنٹ فنانشل نیٹ ورک سسٹم پروجیکٹ، اور سرکاری اداروں کی مالی کارکردگی کو بڑھانے اور عوامی بجٹ سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ فائدہ حاصل کرنے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا، انہوں نے وضاحت کی کہ نیا نظام کاغذی دستاویزات کے بجائے ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال پر مبنی ہے۔ جو ریاست کے عام بجٹ پر مالیاتی کنٹرول کو سخت کرنے میں معاون ہے۔