نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر سے ملاقات کے دوران.. شیخ الازہر: ازہر نوجوانوں اور معاشرے میں ان کے فعال کردار پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
جامعہ الازہر شریف کے شیخ امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحی کا استقبال کیا۔
عزت مآب امام اکبر نے کہا کہ ازہر شریف نوجوانوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں اور مہارتوں میں ان پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ازہر اپنی سرگرمیوں کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے انہیں تعلیم دینے اور انہیں ایسی مہارتوں اور اقدار سے مالا مال کرنے کے لیے بھی وقف کرتا ہے جو انہیں معاشرے میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے میں مدد دیتی ہیں۔
آپ جناب نے وضاحت کی کہ اس نقطہ نظر سے ازہر شریف نے گزشتہ جولائی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز اور برطانوی بشپ آف کنٹربری کے تعاون سے ’’یوتھ پیس میکرز فورم‘‘ کا انعقاد کیا۔ ؛، جس کا مقصد مغرب اور مشرق کے نوجوانوں کے درمیان مکالمے اور واقفیت کے لیے دریچے کھولنا اور ان کے اقدامات اور خیالات کو سننا اور ان کے ذہن میں موجود سوالات کا جواب دینا تھا۔ اپنی باری پر نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر نے امام اکبر سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آپ کی شخصیت ایک اہم مذہبی علامت کی نمائندگی کرتی ہے، اورآپ کے خیالات اور اقدامات بہت سے نوجوانوں کے لیے رہنمائی اور روشنی کا ذریعہ ہیں۔ ڈاکٹر اشرف صبحی نے اشارہ کیا۔ کہ حالیہ عرصے میں ازہر اور وزارت نوجوانان اور کھیل کے درمیان تعاون میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں ملک کے مختلف اضلاع میں دعوت اور بیداری کے کئی مشترکہ قافلے روانہ کیے گئے۔ تاکہ نوجوانوں کو معتدل مذہبی اقدار اور اصولوں سے آراستہ کیا جا سکے۔