روم میں بین الاقوامی ثقافتی مرکز کی صدر: پوپ فرانسس کے ساتھ الازہر کے شیخ کی اہم ملاقاتوں نے مغرب میں اسلام کی غلط تصویر کو درست کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
جامعہ الازہر شریف کے شیخ امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے روم میں بین الاقوامی ثقافتی مرکز کی صدر مسز رابرٹو فونٹولان اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ امام اکبر نے کہا کہ تہذیبی آشنائی کا نظریہ جس پر ہم یقین رکھتے ہیں وہ اسلامی مذہب کی تعلیمات سے ماخوذ ہے جو ہمیں لوگوں کے درمیان رابطے، واقفیت اور مکالمے کے پل بنانے کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے الازہر اور ویٹیکن کے درمیان انسانی مسائل میں ایک معاہدے کی موجودگی کی تصدیق کی ۔ جس سے امید پیدا ہوتی ہے کہ دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔ اپنی طرف سے، روم میں بین الاقوامی ثقافتی مرکز کی صدر نے کہا کہ ویٹیکن کے پوپ " پوپ فرانسس" کی امام اکبر ساتھ ہونے والی اہم ملاقاتوں نے مذہبی رہنماؤں کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے اور مغرب میں اسلام کی غلط تصویر کو درست کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام اکبر کے یورپ کے غیر ملکی دوروں نے مشرق اور مغرب کے مذہبی اداروں اور معاشروں کے درمیان رابطے اور مکالمے کے پل تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔